پوری قوم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہے، یوسف رضا گیلانی

Published on February 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سینیٹ میں اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مسترد کردیااور ایوان میں فوری بحث کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں شروع ہوا تو اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر احتجاج کرتے ہوئے فوری بحث کروانے کا مطالبہ کیا، جس پر چیئرمین نے ریمارکس دیئے کہ پہلے وقفہ سوالات کرلیں، اس کے بعد اس پر بات کرلیں گے۔ایوان میں بحث کا آغاز کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہر ماہ عوام پر قیمتوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے، یہ پہلی بار نہیں بڑھائی گئیں، آئے دن قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس وقت پوری قوم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہے، پٹرول اب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے، حکومت یوں عوام پر بوجھ نہ ڈالے، حکومت ٹیکس کلیکشن نظام کو بہتر کرے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اب تک متعدد بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرچکے ہیں، قیمتوں میں مزید بھی اضافہ ہوتے رہیں گے، ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme