نئی پنجابی فلم ’’ پینڈو بادشاہ‘‘ کے پریمئر شو کا انعقاد،مرکزی کردارخرم شہزاد،آفرین شہزاد نے اداکیا

Published on September 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,470)      No Comments

nnnn
بورے والا(یواین پی) عید روز کے بورے والہ کے کہکشاں ہال میں کم وسائل اور کم بجٹ سے بنائی جانے والی نئی پنجابی فلم ’’ پینڈو بادشاہ‘‘ کا پریمئر شوہو ا شہر میں ایک طویل عرصہ بعد ایک تفریحی پروگرام کے باعث شائقین فلم نے نئی پنجابی فلم ’’ پینڈو بادشاہ ‘‘ کو بے حد پسند کیا گیا اس موقع پہ فلم کی کاسٹ بھی موجود تھی یہ ایک نئی کاسٹ کے ساتھ فلم بنائی گئی جس میں مرکزی کردارخرم شہزاد،آفرین شہزاد نے اداکیا فلم کی دیگر

22کاسٹ میں ایم پروان،صائمہ حسنین،علی قریشی،نیلم شہزادی،بہارٹو،رانا آصف،شیر افضل ملک ،میاں احسن ،علی چوہدری اور ڈاکٹر بی اے خرم شامل ہیں ’’پینڈو بادشاہ ‘‘ کی ڈائریکشن خرم شہزاد،ایڈیٹنگ فیصل امین ۱ور عکاسی راشدرضا خلیقی کی ہے فلم کی ہیروئن آفرین شہزاد نے یواین پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میری پہلی فلم کو بے حد سراہا گیا ہدایت کار اورٹائٹل رول کرنے والے خرم شہزاد نے بتایا کہ رب کائنات نے ہمیں سرخرو کیا حالانکہ ہمارے کام میں بڑی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ہم نے ایک جذبہ اور جنون کے ساتھ کام کیا جسے عوام نے پسند کرکے ہمارے حوصلے بڑھائے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes