جمہوریت کی خاطر نوازشریف سے مفاہمت بھی کی لیکن اس کے باوجو وہ نہ سدھر سکے آصف زرداری

Published on April 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بار بار بچایا لیکن انہوں نے ہر دفعہ ہماری پیٹھ پر ہی چھرا گھونپاہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کہا بڑی کوشش کی کہ نوازشریف ٹھیک ہوجائیں اور جمہوری سیاست کریں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جمہوریت کی خاطر نوازشریف سے مفاہمت بھی کی لیکن اس کے باوجو وہ نہ سدھر سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو بار بار بچایا اوراس نے ہماری پیٹھ پر چھرا گھونپا، وہ جمہوریت اور ملک کے لیے نہیں بلکہ اپنی ذات کے لیے سیاست کرتے ہیں۔آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنما عامر حسن سے ملاقات کی جس میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار بھی اسی موقع پر کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes