لاہور سمیت پنجاب بھر میں آلائشوں سے تعفن پھیل گیا‘ لوگ بے حال

Published on September 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

3
لاہور (یوا ین پی) لاہور کے کئی علاقوں میں آلائشوں کے انبار لگ گئے۔ سڑکوں اور گھروں کے باہر آلائشوں کے تعفن سے لوگ بے حال ہو گئے۔ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں گوجرانوالہ‘ فیصل آباد‘ ملتان میں بھی آلائشوں نے سب کو پریشان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں عید کے د وسرے روز بھی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کابندوبست نہ کیاجاسکا۔ مختلف علاقوں میں لگے آلائشوں کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے عیدقربان کے موقع پر لاہور میں شہر کی صفائی کےلئے جگہ جگہ کیمپ تو لگا دیے لیکن سڑک کنارے اور گھروں کے باہر آلائشوں کے ڈھیر ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہیں۔اقبال ٹاﺅن، مصطفی ٹاﺅن، گلشن راوی، مغل پورہ، ہربنس پورہ، گلبرگ، برکت مارکیٹ، گارڈن ٹاﺅن سمیت شہر کے پوش علاقوں میں بھی آلائشیں تعفن پھیلا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے انتظامات کے بڑے بڑے دعوے کئے گئے تھے لیکن یہ دعوے دعوے ہی رہے۔ہر جگہ پھیلی آلائشوں سے بدبوا ور تعفن اٹھ رہا ہے اور شہری دہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف کیمپ لگانے اور زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا۔ ضلعی انتظامیہ کو آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کےلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy