ملتان(یوا ین پی) شیرشاہ جنکشن کے قریب عوام ایکسپرس اور مال گاڑی کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی کہ مین لائن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے میں عوام ایکسپریس کا انجن اور 4 بوگیاں الٹ گئیں جبکہ مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی بچ اسٹیشن کے قریب مین لائن پر بغیرشیڈول رکی ہوئی تھی۔ زخمی مسافروں کو نشتر اسپتال سمیت مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی اوملتان کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کے نیچے ایک شخص آیا جس کے وجہ سے وہ رکی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔