چھوٹے نواب 44 برس کے ہو گئے

Published on August 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 679)      No Comments
Saif
ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان 44 برس کے ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے جانیوالے اداکار سیف علی خان نے اپنی 44 ویں سالگرہ اپنی اہلیہ کرینہ کپور، رشتہ داروں اور دوست احباب کے ہمراہ منائی۔ اداکار کا فلمی کیریئر 22 سال کی طویل مدت پر محیط ہے۔ اداکار کی سپرہٹ فلموں میں کل ہونا ہو، ہم تم، تارا رم پم، ریس اور دیگر شامل ہیں۔ اداکار کو انڈسٹری میں خوش لباس اداکار کا خطاب بھی حاصل ہے ان کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں جو انہیں پسند کرتے ہیں اور ان کی اداکاری کے فین ہیں۔ اداکار کی آئندہ فلمیں ’’ہیپی اینڈنگ‘‘ اور ’’فینٹم‘‘ ہیں جو جلد ہی ریلیز ہو جائیں گی۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog