افغان صدر اشرف غنی نئی دلی پہنچنے پر بھارتی بھاشا بولنے لگے

Published on September 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

3
نئی دہلی(یواین پی) افغان صدر اشرف غنی نئی دلی پہنچنے پر بھارتی بھاشا بولنے لگے۔ اشرف غنی نے نام لیے بغیر پاکستان کو دھمکی بھی دے ڈالی، کہا ہے جو بھارت اور افغانستان کے راستے بلاک کرے گا خود بلاک ہو جائے گا۔ افغان صدر کے دورہ بھارت میں دونوں ممالک کو مطلوب دہشتگردوں کے تبادلے سمیت تین معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ افغان صدر کا کہنا ہے کہ بھارت اور افغانستان کا راستہ روکنے والے ملک کا اپنا راستہ رک جائے گا۔ افغانستان میں قیام امن میں ناکام صدر کہتے ہیں ہمسایہ ممالک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔ دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت کے مصداق پاکستان کو مطلوب دہشتگردوں کو پناہ دینے والے افغا ن صدر کا یہ بھی فرمانا ہے کہ دہشتگردی میں اچھے برے کی تفریق درست نہیں۔ سی پیک منصوبے سے پاکستان میں معاشی انقلاب سے نالاں دونوں رہنماؤں نے اگلے پانچ برسوں میں باہمی تجارت کو دس ارب ڈالر تک لیجانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ اس موقع پربھارت کی جانب سے اصلاح اور استحکام کے نام پر افغانستان کو سالانہ ایک ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ افغانستان کے غیر مقبول صدر اشرف غنی نے بھارتی تاجروں اور دفاعی ادارے کی تقریب سے بھی خطاب کیا جہاں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ چابہار معاہدے سے بھارت پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے تجارتی اشیاء سمندری اور زمینی راستوں سے افغانستان پہنچا سکے گا۔ اشرف غنی اور نریندر مودی نے ملاقات میں دونوں ممالک کے اہم ایئرپورٹس کو منسلک کیے جانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes