مقبوضہ وادی میں جاری انتفادہ نے بھارت کو حواس باختہ کر دیا ہے، سید علی گیلانی

Published on September 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

2
سرینگر (یوا ین پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں جاری انتفادہ کے دوران کشمیری عوام کی طرف سے دی جانے والی بیش بہا قربانیاں اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ انہیں بھارت کا فوجی قبضہ ہرگز قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جس سفاکیت کے ساتھ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے کی کوشش کر رہا ہے وہ اسکی نام نہاد جمہورت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہے۔ میڈیاکے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں جاری انتفادہ نے بھارت اور مقبوضہ علاقے میں اسکے حواریوں کو حواس باختہ کر دیا ہے اور انہوں نے نہتے شہریوں پر مظالم کی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ کہ وہ اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت اب بھی جھوٹ اور مکرو فریب کے خول سے باہر نکلنے کے لیے تیار نہیں اور وہ ابھی بھی ’’اٹوٹ ‘‘ انگ کی رٹ پر قائم ہے جو بے شرمی اور ڈھٹائی کی انتہا ہے ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ستر برس کے دوران لاکھوں کشمیریوں کا خون بہایا، ہزاروں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا، ہزاروں کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی لیکن آج تک کسی ایک بھی فوجی اہلکار کو سز ا نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں اپنے جرائم کو چھپانے کیلئے کسی عالمی ادارے کو یہاں کا دورہ کرنے کی جازت نہیں دے رہی جبکہ اس نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی ٹیم کو بھی مقبوضہ علاقے میں رسائی دینے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی عالمی ادارے کا آزادکشمیر میں خیرمقدم کرتا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题