انٹرمیڈیٹ؛ پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالا وقاص رؤف نتیجہ آنے سے پہلے ہی دنیا سے کوچ کرگیا

Published on September 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

UNP
ملتان(یو این پی)ملتان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا تاہم لڑکوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا طالب علم وقاص رؤف نتیجہ آنے سے پہلے ہی دنیا فانی سے کوچ کر چکا ۔وقاص رؤف گیارہ جولائی کو برین ہمیرج سے ہمیشہ کے لئے اس دنیا کو چھوڑ گیا تھا جبکہ وقاص کا باپ اللہ کی رضا پر راضی ہے۔تفصیلات کےمطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ ملتان نے نتائج کا اعلان کیا تو جنرل سائنس گروپ   میں وقاص رؤف نے ایک ہزار تیرہ نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی بورڈ حکام نے وقاص رؤف کے گھر والوں سے رابطہ کیا تو وقاص کے والد نے بیٹے کی موت کی خبر سنا دی ۔ اس موقع پر وقاص کے والد کا کہنا تھا کہ اُن کے ہونہار بیٹے کی موت گیارہ جولائی کو برین ہمیرج کی وجہ سے ہوئی۔ وقاص کے والد بیٹے کی اعلیٰ پوزیشن کے بارے میں سن کر آبدیدہ  ہو گئے اور کہا اُنہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے ۔ وقاص کے والد کو نہ صرف بیٹے کی قابلیت پر فخر ہے بلکہ وہ اللہ کی رضا پر بھی راضی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题