حکومتی نااہلی کی قیمت عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ

Published on January 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

123لاہور (یو این پی) پاکستانی عوام کو بجلی میسر آئے یا نہ آئے اس کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری ہے اور اب ایک نئے حکومتی فیصلے کے مطابق توانائی سیکٹر کی نااہلی کے باعث ہونے والے نقصانات کا خرچ، جو کہ قریباً 55 ارب روپے ہے، بھی عوام کے بلوں میں ڈالا جائے گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کیبنٹ کی اکنامک کوارڈی نیشن کمیٹی (ای سی سی) نے جمعہ کے روز قومی پاور ریگولیٹر کو ہدایت جاری کی ہیں کہ سسٹم اور مینجمنٹ کی نااہلی کے باعث ہونے والے اضافی اخراجات (55 ارب روپے) کو صارفین کے بلوں میں ڈال دیا جائے۔
دوسری جانب ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی سی کی طرف سے نیپرا کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اضافی اخراجات کو اس طرح سے ٹیرف کا حصہ بنایا جائے کہ آخری سطح کے صارفین متاثر نہ ہوں۔ ذرائع کے مطابق ایک اور سینئر افسر کا کہنا تھا کہ نیپرا کو جاری کی گئی ہدایات کا مقصد گردشی قرضے کا راستہ روکنا ہے جسے حالیہ پٹرول بحران کی اہم وجہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy