وزیر اعظم بجلی کے 400 یونٹ تک ریلیف دیں،عابد شیر علی

Published on September 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ این اے 108 کے عوام میں عمران خان کیخلاف نفرت ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کے ایما پر ریاستی مشینری متحرک ہے،پرویز الٰہی آپ کی غندہ گردی نہیں چلے گی۔ عابد شیر علی نے طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر ہم نے کارکنوں کو کال دی تو دما دم مست قلندر ہو گا،وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ جنہوں نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا،وزیر اعظم بجلی کے 400 یونٹ تک ریلیف دیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا شکریہ کہ مسلم لیگ ن کو متحد کر دیا،سیلاب متاثرین کے پاس صرف ن لیگ کے لوگ نظر آتے ہیں۔شعبدہ بازی کی گئی کہ 5 ارب روپے جمع کرائے گئے،یہ اعلانات بھی ویسے ہی ہیں جیسے گھر اور نوکریاں دینے کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ عمران خان کے ساتھ لاڈلے جیسا سلوک نہیں ہو گا۔ پاکستان میں دو قانون نہیں ہوں گے اور دوہرا معیار نہیں ہو گا،خاتون جج کا نام لیکر دھکمی دی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy