سرکاری یونیورسٹی کا فارم 2000 روپے سوالیہ نشان جب کہ آن لائن سسٹم بوسیدہ 

Published on October 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

حیدرآبا د(رپورٹ علی رضا رانا)سندھ کا سب سے بڑا قدیمی اور پرانا سرکاری تعلیمی ادارہ سندھ یونیورسٹی جامشورو جس میں ہزاروں طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں مگر اب اس تعلیمی ادارے میں نئے تعلیمی سیشن کیلئے داخلہ فارم جاری کیے گئے ہیں مگر فارم لینے اور جمع کروانے کا طریقہ کار کچھ مشکل کردیا گیا ہے سب سے پہلے یہ بتاتاچلوں کہ فار م کی قیمت 2000روپے کر دی گئی ہے اور اہم بات یہ ہے کہ بیچلرز چار سالہ ڈگری پروگرام اور ماسٹرز دو سالہ ڈگری پروگرام کے فارم کی قیمت ایک جیسی رکھی گئی ہے دوسرا ہم مسئلہ یہ ہے کہ داخلہ فارم ایچ بی ایل بینک کی برانچز پر دے دیئے گئے ہیں جہاں سے طلبہ و طالبات گھنٹوں لائنوں میں لگ کرفارم وصول کر رہے ہین اور بینک انتظامیہ انہیں ٹھیک طرح گائیڈ نہیں کر پارہی ہے جس سے طلبہ و طالبات شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔سندھ یونیورسٹی جامشورونے داخلہ فارم جمع کروانے کیلئے ایک بار آن لائن سسٹم مرتب کیاہے مگر یہ سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہے اور اس طرح سسٹم کے باعث طلبہ و طالبات کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑرہا ہے کبھی ویب سائٹ اوپن نہیں ہوتی تو کبھی بیچلر کی جگہ ماسٹر کا فارم کھل جاتا ہے اس صورتحال میں سندھ یونیورسٹی انتظامیہ فارم جمع کروانے کے لیے آسان طریقہ کار متعارف کروائیں اس سرکاری یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے طلبہ وطالبات اتنے امیرکبیر نہیں ہیں کہ وہ کمپیوٹروالوں کے پاس جاکر200روپے میں فارم فل کروائیں یا پھر دل برداشتہ ہو کر تعلیم سے ہی دور ہوجائیں۔حکومت سندھ فوری طورپر اس عمل کا نوٹس لے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题