تیس ستمبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع رائیونڈ میں ہوگا : عمران خان

Published on September 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

66
ٹیکسلا(یوا ین پی)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا  ہے کہ  کشمیری  بھارت سے آزادی  چاہتے ہیں اختلافات کے باوجود کشمیر  کے معاملے پر ایک ہیں۔ قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے  کہا  کہ  تیس ستمبر  کو گلو بٹوں  نے کچھ کیا  تو  بھیڑ بکریوں کی  طرح مار نہیں کھائیں گے بلکہ  مقابلہ کریں گے ۔تفصیلات کےمطابق ٹیکسلا میں  انتخابی جلسے  سے خطاب کرتے  ہوئے عمران خان نے کہا کہ   پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع  تیس  ستمبر کو رائے ونڈ میں ہوگا ، سولو فلائٹ کہنے والے سن لیں ،اکیلا نکلنا پڑا تو بھی نکلیں گے۔ عمران خان نے واضح کیا کہ  تحریک انصاف پرامن  جماعت  ہے  کیا حکمرانوں  کو ڈنڈے  بردار  لوگ  نظر نہیں  آ رہے جلسے کا  جمہوری حق رو کنے کی کوشش کی  گئی تو کارروائی کریں گے۔ عمران خان   نے وزیراعظم کو پیغام   دیتے ہوئے کہا کہ  تحریک انصاف  پاناما لیکس پر خاموش نہیں  بیٹھے  گی۔ مقبوضہ  کشمیر کے  عوام کو  خراج  تحسین   پیش کرتے  ہوئے  عمران  خان نے کہا کہ  اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل  نہ کرنا  افسوس ناک ہے ۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے جلسے سے شاہ محمود قریشی  جہانگیر ترین اور  غلام سرور خان  نے  بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog