پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آخری ٹی ٹوینٹی آج کھیلا جائے گا

Published on September 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

5
لاہور(یو این پی)  دو میچز میں تو کالی آندھی کی خوب درگت بنی اب انتظار ہے تیسرے ٹی ٹوینٹی کا جو آج شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سرفراز الیون نے کلین سویپ کے لیے جان مارنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے بلندوبانگ دعووں کو خاک میں ملا دیا گیا۔ پاکستان نے پہلا میچ باآسانی اپنے نام کیا۔ دوسرے میچ کی باری آئی تو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ایک سو ساٹھ کا رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں کالی آندھی ایک سو چوالیس پر ہی ڈھیر ہو گئی۔سیریز دو صفر سے اپنے نام کرنے پر سرفراز احمد خوشی سے نہال دکھائی دیے اور کہا جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ اب باری ہے تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ کی جو آج شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈین کپتان نے بہتر کھیل پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ دو میچز جیتنے کے بعد شاہینوں کا مورال بھی ہائی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes