بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز نے اوپی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کردیا

Published on October 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

9
اگرمطالبات تسلیم نہ کئے گئے توہڑتال کو مزید وسعت دی جائے گی،ینگ ڈاکٹرز
کوئٹہ(یو این پی)ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن بلوچستان نے اپنے مطالبات کے حق میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کردیا۔صدر ینگ ڈاکٹرز حفیظ مندوخیل کے مطابق ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں علامتی ہڑتال کے بعد ہفتہ سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ شروع کر دیا۔ینگ ڈاکٹرز کے مطابق بائیکاٹ کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا اور اگر اس دوران مطالبات تسلیم نہ کئے گئے توہڑتال کو مزید وسعت دی جائے گی۔احتجاج مراعات،سہولیات اورسیکورٹی کی فراہمی کیحق میں کیاجارہاہے، دیگر مطالبات میں کوئٹہ میں امراض قلب اسپتال کا فوری قیام،سول اسپتال میں ٹراما سینٹر کی فوری فعالیت شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes