وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

Published on October 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

pm
اسلام آباد (یواین پی )وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کا سربراہی اجلاس آج وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ہو رہا ہے جس میں شرکت کیلئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں  کا استقبال خود  کر رہے ہیں ۔وزیر اعظم کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ، وزیر دفاع خواجہ آصف  اور وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وبربریت اور جنگی جنون کے خلاف وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کا سربراہی اجلاس آج  ہو رہا ہے۔ اجلا س میں تما م پارلیمانی رہنماﺅں کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ تمام پارلیمانی جماعتوں نے اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے تاہم حکومت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا ۔پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم نے وفاقی وزراء سے غیر رسمی مشاورت بھی کی اور اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy