سیکرٹری خارجہ کی چینی سٹیٹ قونصلر سے ملاقات

Published on August 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments


بیجنگ (یو این پی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے چین کے سٹیٹ قونصلر یانگ ژی چی سے ملاقات کی ہے۔ فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرسیکرٹری خارجہ نے اس عزم کو دہرایا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنیادی مسائل پر چین کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اپنے تین روز دورہ چین کے دوران چینی سٹیٹ قونصلر یانگ  ژی چی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران  چین کے سٹیٹ قونصلر نے کہا کہ چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ کی 14 اگست 2017ءکو پاکستان کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت پاکستان اور چین کے آزمودہ تعاون پر مبنی شراکت داری کی طویل روایت کی عکاس ہے۔ فریقین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، اس کی بروقت تکمیل سے دونوں ممالک کو ٹھوس فوائد حاصل ہوں گے۔ سیکرٹری خارجہ نے سٹیٹ قونصلر کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام سے بدترین سلوک کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme