اللہ تعالیٰ اپنے شکرگزاربندوں کوزیادہ سے زیادہ نعمتوں سے نوازتاہے ؛ لاثانی سرکار

Published on October 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments
11
فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے معرو ف روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پرمنعقدہ ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ اپنے شکرگزاربندوں کوزیادہ سے زیادہ نعمتوں سے نوازتاہے جیساکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ’’ لئن شکرتم لازیدنکم ۔۔۔اگر تم میراشکرکروگے تومیں تمہیں اورزیادہ عطافرماؤں گا‘‘،اورپھرایسے بندوں سے اپنی نعمتیں کبھی چھینتانہیں بلکہ اضافہ ہی فرماتاہے اورجو لوگ اپنے خالق ومالک کی عطاکردہ نعمتوں پر ناشکری کرتے ہیں ،ایسے بندوں سے وہ اپنی نعمتیں چھین لیتاہے ۔اس لئے انسان کو ہر حال میں اپنے مالک ومعبودکی عطاکردہ بے شمارنعمتوں پر ہر حال میں اورہر وقت شکراداکرتے رہنا چاہیے ،شیطان کاسب سے بڑا ہتھیار ناشکری کرواناہے اسلئے ناشکری ہرگز نہیں کرنی چاہیے، جس حال میں بھی ہمارے مالک ومولانے ہمیں رکھاہے اس پرسچے دل سے اس کی رضا پر راضی رہناچاہیے ۔آپ نے مزید فرمایا کہ طریقت کے فیض کی نشانی یہ ہے کہ سالک میں ادب اورمحبت بڑھتی جاتی ہے ،عالم (ظاہری وباطنی علم رکھنے والے)کاسونا عابد کی عبادت سے کہیں زیادہ بہترہے کیونکہ عالم ہر بات کو سمجھ کر ،معنی ومفہوم کیساتھ عمل کرتاہے ۔فرائض کیساتھ نوافل اداکرنے سے انسان اپنے مالک ومعبود کی بارگاہ اقدس میں مزید قرب اوررضا حاصل کرلیتاہے ۔فرض نمازوں کیساتھ نوافل نمازوں میں تہجد ،اشراق ،چاشت ودیگرعبادات صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے کرنی چاہیے نہ کہ کسی دنیاوی مقصد کے لئے ۔صرف دورکعت نمازخالص رضا خداکیلئے پڑھنا کائنات کی تمام چیزوں سے بڑھ کر افضل ہیں۔آپ نے مزید فرمایا کہ جب بھی ہم اپنے مالک ومعبود سے مانگیں تو دل کوآگے رکھیں اورزبان کو پیچھے ،مطلب یہ ہے کہ سچے دل سے رجوع کریں توہمارا مالک فوری عطافرماتاہے اوراتنازیادہ عطا فرماتاہے کہ پھر کسی کامحتاج نہیں رہنے دیتا۔اللہ تعالیٰ اپنے خزانے انبیاء کرام ؑ ،خلفاءؓ،صحابہ کرامؓؓ ،ازواج مطہراتؓ اوراپنے ولیوں کے ماننے والوں کوعطا فرماتاہے ،جو اللہ تعالیٰ کے ان انعام یافتہ بندوں سے دورہوجاتاہے وہ گمراہی میں چلاجاتاہے اورشیطان کے پیروکاروں میں شامل ہوجاتاہے۔محفل پاک کے اختتام پر آپ نے ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعافرمائی۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme