پٹرولیم مصنوعات میں 20 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ

Published on January 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,709)      No Comments

444
فیصل آباد(یو این پی)  فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کسٹم کے وائس چیئرمین اور اولڈ الیکٹرک مشینری موٹرز مارکیٹ کے چیئرمین محمد اصغر نے کہا ہے حکومت پاکستان پٹرولیم مصنوعات میں کم از کم 20 روپے فی لیٹر کمی کر کے عوام کو ریلیف دے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیل کی قیمتوں میں 70 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے مگر پاکستان میں اس کا فائدہ عام آدمی تک ایک فیصد بھی نہیں پہنچا۔ انھوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا تمام تر فائدہ حکومت نے اپنے انتظامی اخراجات پر خرچ کر کے ضائع کر دیا ہے۔ پاکستان کے سالانہ بجٹ کا تقریباً 75 فیصد دارومدار بیرونی بھیک، قرضوں اور بیرون ملک پاکستانیوں کی بھیجی گئی رقومات پر ہوتا ہے اور ان رقوم اور قرضوں کی وصولی کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کے بڑھنے پر حکومت اپنی کارکردگی کے شادیانے بجارہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اور پیٹرولیم مصنوعات کی گرتی ہوئی قیمتوں کے لحاظ سے بجلی، گیس اور پانی کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہیے تاکہ عوام کو کچھ سہولت حاصل ہو سکے۔ انھوں نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروباری لاگت میں اضافہ اور صنعتوں کا پہیہ جام ہونے کا خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشکول توڑنے والوں نے اب بریف کیس اٹھالیے ہیں اور زیادہ تر قرضے ہماری جمہوری حکومتوں نے ہی لئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme