لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 28 افراد ہلاک

Published on October 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

11
طرابلس(یو این پی) لیبیا میں پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے اٹھائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تارکین وطن کی کشتی لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں ڈوب گئی۔ کشتی میں ایک ہزار افراد سوار تھے۔ ہسپانوی این جی او کے اہلکاروں اور اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے مل کر ریسکیو آپریشن کیا اور بائیس افراد کی لاشیں نکال لیں۔ پناہ گزین لکڑی کی بنی کشتی کے تین حصوں میں سوار تھے۔ کشتی ڈوبنے پر لوگوں نے سمندر میں کودنا شروع کر دیا۔ حادثہ گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے پر پیش آیا۔ اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے لیبیا کے ساحلی علاقے سے ایک روز میں اٹھارہ سو پناہ گزینوں کو ڈوبنے سے بچایا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog