نریندر مودی خون کی سودے بازی بند کرو؛ راہول گاندھی

Published on October 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

11
 نئی دہلی(یو این پی) بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نفرت پھیلا کر اور آپس میں پھوٹ ڈال کر اقتدار میں برقرار رہنے کی سیاست کر رہے ہیں۔ بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی وزیر اعظم نریندر مودی پر برس پڑے ہیں اور ان کے خلاف سخت زبان کی ہے۔ راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی فوجیوں کے خون پر سودے بازی کر رہے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم فوجیوں کے خون کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نفرت پھیلا کر اور آپس میں پھوٹ ڈال کر اقتدار میں برقرار رہنے کی سیاست کر رہے ہیں۔ اتر پردیش میں کسان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے سچ نہ بولنے کی قسم کھا رکھی ہے۔ وہ مسلسل ملک کے عوام کو گمراہ کر کے ان کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ پھوٹ ڈال کر، بھائی چارہ ختم کر کے اور نفرت پھیلا کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme