کراچی،عزیزآبادسے برآمد شدہ ہتھیاروں میں جدیدبھارتی اسلحہ بھی شامل

Published on October 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 644)      No Comments

images
روسی ساختہ ڈریگنوو کا وزن 5 کلو 20 گرام اور لمبائی 44.7 انچ ہے
کراچی(یوا ین پی)عزیز آبادکراچی سے ملنے والے اسلحے میں جدیدبھارتی ہتھیار بھی شامل ہیں۔ بھارتی اسلحے میں دورسے نشانہ لگانے والی جدیداسنائپر بھی شامل۔عزیزآباد کراچی سے پکڑے گئے شہر کی تاریخ کے سب سے بڑے اسلحے کے تانے بانے بھارت سے جا ملے۔ برآمدی ہتھیاروں میں ایک ڈریگنوو اور تین ٹویلو پوائنٹ سیون گن بھی شامل ہیں۔ یہ ڈریگنوواور ٹویلو پوائنٹس سیون گن وہی ہتھیار ہیں جو انڈین آرمی اور انڈین اسپیشل فورسز استعمال کرتی ہیں۔ دونوں ہتھیار کی وجہ شہرت فاصلے سے ہدف پر ٹھیک نشانہ لگانا ہے۔روسی ساختہ ڈریگنوو کا وزن 5 کلو 20 گرام اور لمبائی 44.7 انچ اور اس کی گولی کی رفتار 830 میٹر فی سیکنڈ ہے۔ اس کی نشانہ لگانے کی صلاحیت 800 میٹر ہے جبکہ ہنگری میں تیار ہونیوالی ٹویلو پوائنٹ سیون گن کا وزن 17 کلو 500 گرام اور لمبائی 61.8 انچ اور اس کی گولی کی رفتار 860 میٹر فی سیکنڈ ہے اس سے ڈھائی ہزار میٹر دور سے نشانہ لگایا جاسکتاہے۔ ڈریگنوو میں 7 اعشاریہ 62 ملی میٹر اور ٹویلو پوائنٹ سیون گن میں 12 اعشاریہ 7 ملی میٹر کا بلٹ استعمال ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog