پشاور تا کراچی موٹروے کو مکمل کرنے کی تیاریاں شروع

Published on April 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پشاور تا کراچی موٹروے کو مکمل کرنے کی تیاریاں شروع، منصوبے کے آخری سیکشن سکھر تا حیدرآباد ایم 6 موٹروے کی تعمیر رواں سال کے آخر میں شروع ہو جائے گی، منصوبے پر 200 ارب سے زائد لاگت آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آگاہ کیا ہے کہ سی پیک کے تحت 204.28 ارب روپے کی لاگت کی سکھر تا حیدرآباد موٹر وے (ایم 6) کی تعمیر رواں سال کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ مہینوں میں ٹینڈرنگ ، اراضی حاصل کر لینے کا عمل جاری ہے۔ اس کی تکمیل کے ساتھ ہی مشرقی روٹ پر پشاور تا کراچی موٹر وے پرسفر کا وقت کم ہوجائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بلِٹ آپریٹ ٹرانسفر (بی او ٹی) کے طریقہ کار کی بنیاد پر نجی شعبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ماتحت اس منصوبے پر عملدرآمد میں سر فہرست ہوگا۔اس کے علاوہ چیئرمین چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک پرکام سست ہونے کی افواہوں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سی پیک سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے،حقیقت میں سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے فیز ٹو پر کام شروع ہونے والا ہے، سی پیک فیز ٹو میں صنعت، زراعت، خوراک اور سیکیورٹی کے شعبوں پر توجہ دی گئی ہے۔ سی پیک فیز ٹو میں چین اور پاکستان کے نجی شعبے حصہ لے رہے ہیں، اس میں سائنس و ٹیکنالوجی اور سیاحت پر بھی زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题