اللہ ورسولﷺ کی رضا حاصل کرنیکا کابہت بڑاذریعہ انسانیت کی خدمت ہے۔صوفی مسعوداحمد

Published on October 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments

Sofi1
انسانیت کی خدمت کاعملی ثبوت دیکھناہوتو صدیقی لاثانی سرکارکے نیٹ ورک کودیکھ لیں۔ ڈاکٹر احرازامرآفتاب
مرشدکریم لاثانی سرکارنے مخلوق خداکی خدمت میں لگاکرزندگی کاحقیقی مقصد عطافرمادیا ہے۔عبدالحفیظ نقشبندی
فیصل آباد ( یواین پی)لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل گزشتہ چھتیس (36ٌ)سالوں سے اندرون وبیرون ممالک بلاامتیاز اوربے لوث انسانیت کی فلاح کے عظیم فریضہ کوبڑی کامیابی سے سرانجام دے رہی ہے ،انسانی فلاح کے جذبے سے سرشارہمارا میڈیکل ونگ مسلسل عرضہ دراز سے پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں غریب،ناداراورمستحق لوگوں کیلئے’’فری لاثانی میڈیکل کیمپس‘‘کاانعقاد کررہاہے۔ان خیالات کااظہار دورحاضرکے معروف روحانی پیشواوچےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے فری آئی کیمپ کے کامیاب انعقاد پرکیا۔انہوں نے مزید کہاکہ،فلاح کے اس مشن کوجاری رکھتے ہوئے فیصل آباد کے حلقہ نورپورمیں ایک بارپھر ’’لاثانی فری آئی میڈیکل کیمپ ‘‘لگایا گیا ہے جبکہ ہماری ’’لاثانی فری ڈسپنسری اینڈمیموریل میٹرنٹی ہوم ‘‘مستقل بنیادوں پر گزشتہ دوسالوں سے علاقے کے لوگوں کی خدمت کافریضہ شاندارطریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔اللہ ورسولﷺ کی رضا اورخوشنودی حاصل کرنیکابہت بڑا ذریعہ بلاامتیاز اوربے لوث انسانیت کی خدمت ہے ۔فری آئی کیمپ میں اپنی خدمات دینے والے سپشلسٹ ڈاکٹر احراز امر آفتاب نے میڈیا کے نمائندوں سے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت کی خدمت کاعملی ثبوت دیکھناہوتوصدیقی لاثانی سرکارکے نیٹ ورک کودیکھ لیں،آج پہلی مرتبہ ان کے نیٹ ورک کیساتھ خدمت کاموقع ملاجسے دیکھ کرمیری روح سرشارہوگئی ،سبحان اللہ اس دورمیں اپنے ورکروں کی اتنے اعلیٰ لیول کی اخلاقی ،سماجی،دینی وروحانی تربیت یقیناًاچھی صحبت سے میسرآتی ہے جوکہ ان کے مرشد صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی نظرکاہی فیضان ہے،غریب،ناداراورمستحق لوگوں کی خدمت کرکے مجھے ذہنی اورقلبی تسکین ملی۔عبدالحفیظ نقشبندی (امیر حلقہ )نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرشدکریم لاثانی سرکارنے مخلوق خداکی خدمت میں لگاکرزندگی کاحقیقی مقصد عطافرمادیا ہے،اس مادیت پرستی ،شیطانیت اورنفسانفسی کے دورمیں اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت نے ہماری زندگی کی خوشیوں کودوبالاکردیا ہے،جب لوگ ہمیں دعائیں دیتے ہیں تو دل خوشی سے باغ باغ ہوجاتاہے ،اس جذبہ خدمت پرہم اپنے رب کاسجدہ شکراداکرتے ہیں،اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے مرشد کریم کی نسبت اورمخلوق خداکی خدمت پر دائمی استقامت عطافرمائے۔آمین ۔فری آئی کیمپ اپنی مقررہ ٹائمنگ صبح 7بجے سے پہلے ہی شروع ہوگیا ،جبکہ اختتام کاٹائم دوپہر 12بجے تھا لیکن مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی بناپر یہ کیمپ شام 5بجے تک جاری رہا، مریضوں کیلئے ناشتے ،چائے اورٹھنڈے پانی کاخصوصی طورپراہتمام کیاگیا تھا ۔کیمپ میں صرف 50روپے پرچی فیس پر مریضوں کاجدید ترین مشینوں پرچیک اپ،عینک نمبر،کالاموتیا اورسفید موتیا جیسی خطرناک امراض کی تشخیص کی گئی اورادویات بھی فراہم کی گئیں۔کیمپ منتظمین میں محمد حمزہ سلطانی نقشبندی، محمد ہارون نقشبندی،زاہد سرفراز نقشبندی،شاہد علی نقشبندی ،ماسٹر اصغرعلی نقشبندی ،محمد اعظم نقشبندی،محمد فیصل شہزاد نقشبندی،محمد علی نقشبندی،محمد تنویر نقشبندی،محمد اعظم کمبوہ نقشبندی،محمد مبین نقشبندی،مبارک علی نقشبندی اورمحمدخلیل نقشبندی (صدرلاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن )شامل ہیں جبکہ سابقہ ناظم حلقہ نورپورسرفرازاحمدگڈونے کیمپ کاوزٹ کیا اوراپنی آنکھوں کاچیک اپ بھی کرایا ،ان کے علاوہ علاقے کی سماجی شخصیت باؤ عبدالستارنے بھی کیمپ وزٹ کیااورفاؤنڈیشن کے ممبران اورعہدیداران کی کارکردگی کوسراہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题