ایرانی خاتون رہنما کے جرمن وزیر سے مصافحے پر ہنگامہ برپا

Published on October 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

2
تہران: (یو این پی)جرمنی کے دورے پر آئی ایرانی نائب صدر معصومہ ابتکار نے جرمنی کی ماحولیات کی خاتون وزیر باربرا ہینڈرکس سے مصافحہ کیا کر لیا، ایران میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ وجہ یہ غلط فہمی بنی کہ ابتکار نے کسی مرد سے مصافحہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معصومہ ابتکار کا یہ ایک معصومانہ سا مصافحہ تھا لیکن ایرانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اِس بناء پر غم و غصّے کا ایک طوفان برپا ہو گیا کہ نائب ایرانی صدر نے جرمنی کے کسی مرد سیاستدان کے ساتھ ہاتھ ملائے ہیں۔ اس غلط فہمی کی وجہ یہ چیز بنی کہ جرمنی کی ماحولیات کے شعبے کی خاتون وزیر باربرا ہینڈرکس نے اپنے بال عام خواتین کی طرح لمبے نہیں چھوڑ رکھے بلکہ ترشوا کر چھوٹے چھوٹے کروا رکھے ہیں اس غلط فہمی کی وجہ سے ہنگامہ برپا ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes