حکومت زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،سکندرحیات بوسن

Published on October 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

17
ملتان(یو این پی )وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندرحیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت زراعت کے شعبے کی بحالی پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،محمد نوازشریف یونیورسٹی میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم زراعت کے اہم شعبہ کی ترقی اورفروغ میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ماضی کے کچھ سالوں میں نظرانداز ہونے والے اس شعبہ زراعت کی بہتری کے لیے موجودہ حکومت سخت محنت کرکے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے،زراعت ملکی معیشت کی اہم بنیاد ہے جس سے ہماری 67فیصد آبادی کاروزگار منسلک ہے اور یہ شعبہ مجموعی ملکی پیداوار میں بھی 21فیصد حصہ ڈال رہاہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم دنیا کی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے لیے پیداوار کی لاگت کم کرنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مطابق عالمی منڈی میں آئندہ 4سے 10سال تک زراعت یک مختلف اشیاء کی قیمتیں برقراررہیں گی یا ان کارجحان نیچے کی طرف رہے گا جس کے لیے ہمیں اپنے آپ کوتیاررکھنا ہوگا،انہوں نے بتایا کہ حکومت شعبہ زراعت سے ہرقسم کے ٹیکس کو کم کرنے یا ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے اوراس شعبہ میں خطیر رقم سبسڈی کے طورپر بھی دی جارہی ہے کیونکہ دنیا میں کہیں بھی شعبہ زراعت نے سبسڈی کے ذریعے ہی ترقی کی،انہوں نے بتایا کہ ہمارا ملک گندم،مکئی اور چاول سمیت مختلف اجناس کی پیداوار ملکی ضرورت سے زیادہ ہے،ملک میں اس وقت بھی تقریباً6ملین ٹن گندم ضرورت سے زیادہ ہے،اسی طرح چاول کی پیداوار بھی 2.8ملین ٹن کی ملکی ضرورت کے مقابلے میں 7ملین ٹن ہے،اب یہ حکومت کے لیے چیلنج ہے کہ ضرورت سے زیادہ اجناس کو کس طرح برآمد کرکے کسانوں سہولیات دی جائیں،محمد نوازشریف زرعی یونیورسٹی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کوریا کے سفیر سے ملاقات کی تھی اور سفیر نے یونیورسٹی کے لیے 10ملین ڈالر کی گرانٹ دینے کاوعدہ کیاتھا،انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو یونیورسٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے طلباء کوپڑھائی کے ساتھ بہتر تجربہ حاصل کرنے کے لیے فیلڈ میں جانے کی ہدایت کی اور طلباء ملکی معیشت کوبہتربنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes