قمرزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اوران کے دوست حمزہ بٹ کی نماز جنازہ اداکر دی گئی

Published on May 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

لالہ موسی(یواین پی)پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور اور ان کے دوست حمزہ بٹ کی نماز جنازہ اد کر دی گئی ،نماز جنازہ میں سابق صدر آصف زرداری،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف ، خورشید شاہ ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ،وزیر ریلوے شیخ رشید، گورنر پنجاب چودھری سرور،سابق وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ بٹ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی نماز جنازہ لنک سکول گراونڈلالہ موسیٰ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔نماز جنازہ میں سابق صدر آصف زرداری،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری،سابق وزراءاعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف ، خورشید شاہ ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ،وزیر ریلوے شیخ رشید، گورنر پنجاب چودھری سرور،سابق وزیر پٹرولیم غلام سرور خان،صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme