آئندہ 24گھنٹوں میں کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان

Published on October 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 744)      No Comments

Rain
اسلام آباد (یواین پی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن ٗگلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ فورکاسٹنگ آفیسر رقیہ محمودکے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان تربت42،رحیم یار خان 40، سبی ،لسبیلہ 39 اور لاہور میں کم سے کم 21، اسلام آباد 13، کراچی 23، پشاور 18، کوئٹہ 03، گلگت 06، چترال 08اور ہنزہ میں 07ڈگری تک رہنے کی امید ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes