ا یران ،عراق اورشام سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور کے جلوس، عزاداری اور سینہ زنی

Published on October 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

iran
تہران+بغداد (یواین پی) ا یران ،عراق اورشام سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور کے جلوس نکالے گئے جہاں لاکھوں افراد نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری اور سینہ زنی کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ علیھا السلام کے روضہ ہائے اقدس پر ایران بھر کے زائرین کے علاوہ دوسرے ممالک کے زائرین نے بھی اہل بیت پر ڈھائے جانے والے مظالم پر آنسو بہائے اور ماتم کیا۔ تہران میں امام بارگاہ امام خمینی میں شب عاشور کی مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں رہبر انقلاب اسلام آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے علاوہ ایران کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ ایران بھر کی مساجد ، امام بارگاہوں اور مقدس مقامات پر مجالس عزا برپا ہوئیں اور عزاداری کی گئی۔ علمائے کرام نے مصائب اہل بیت بیان کئے او ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔ عراق ، افغانستان، آذربائیجان، ترکی، کویت ، لبنان اور دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا اور جلوس ہائے عزا برآمد ہوئے۔ عراق میں جلوس کے راستوں میں چار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد عزادار زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکے مغربی بغداد کے علاقے الشعلہ اور مشرقی بغداد کے مضافات میں واقع العبیدی نامی علاقے میں ہوئے۔ افغانستان کے مختلف حصوں میں بھی یوم عاشور کے حوالے سے جلوس نکالے گئے اورعزاء داری کی گئی۔ افریقی اورجنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک میں بھی یوم عاشور کے حوالے سے جلوس نکالے گئے اورعزاء داری کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy