شہریوں نے موٹرسائیکل چوری کرنے والے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

Published on February 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

نوشہرو فیروز (یو این پی) محراب پور و گرد و نواح میں بدامنی عروج پر شہر سے تین موٹرسائیکلیں چابی چور لے اڑے خانواھن شہریوں نے موٹرسائیکل چوری کرنے والے کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق محراب و گرد و نواح میں بدامنی زوروں پر محراب پور شہر میں دو دن میں تین موٹرسائیکلیں چابی چور لے اڑے وارڈ نمبر چار سے اکبر مغل کی سی ڈی موٹرسائیکل وارڈ نمبر غلام مصطفیٰ کی سی ڈی موٹر سائیکل اور ایم دین فوم والے کی موٹرسائیکل اس کے گھر کے سامنے سے چابی چوراکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے محراب پور کے شہریوں نے ایس ایس پی نوشہروفیروز سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی و چوری کی واردتوں کا نوٹس لیں دوسری طرف خانواھن میں شہریوں نے زمیندار رفیق کوندر کی موٹرسائیکل چراکر فرار ہونے والے ملزم کو پیچھا کرکے پکڑ لیا جسے بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا جہاں ملزم کی شناخت غلام مصطفیٰ عرف فرمان خشک کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق ملزم فرمان خانواھن محبت دیرو سمیت مختلف تھانوں کے آٹھ سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔۔۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes