انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر تین سال میں کتنے کروڑ روپے وصول کیے

Published on July 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

کراچی(یواین پی )انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کر دیاہے تاہم اب معلومات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے اپنے تین سالہ دور میں پی سی بی سے اپنی خدمات کی چھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کی ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انضمام الحق نے اپریل 2016 میں چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سنبھالی، ورلڈکپ کے پیش نظر ان کے معاہدے میں 3ماہ کی توسیع ہوئی، انھیں 12 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کے ساتھ دیگر مراعات دی گئیں، معاہدے کے تحت انضمام کو ٹیم کی کسی سیریز میں فتح پر معاوضے کا 25 فیصد اور آئی سی سی ایونٹ جیتنے پر 100 فیصد حصہ ملتا تھا۔چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی پر انھیں حکومت سے بھی ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی تھی، یوں ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباً6 کروڑ روپے سے زائد ان کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوئے۔ انضمام پر سب سے زیادہ تنقید بھتیجے امام الحق کو دیگر کھلاڑیوں پر فوقیت دے کر قبل از وقت قومی ٹیم میں شامل کرنے پر ہوئی، بعد میں بھی ان پر الزام لگتے رہے کہ وہ امام کا کیریئر بنانے کیلئے مختلف جوڑتوڑ کرتے رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes