آذربائیجان کا پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کااعلان

Published on October 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 704)      No Comments

Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif and President of Azerbaijan  Ilham Aliyev shake hands at Zagulba Presidential Palace, Baku Azerbaijan on October 14, 2016.

باکو (یواین پی) آذر بائیجان نے کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کر دی۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے سلامتی کونسل کی قرار دادوں پرعمل درآمد نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نوازشریف مسئلہ کشمیرپر حمایت کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ اداکرتے ہوئے بولے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے۔ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھا جائے۔آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں وزیراعظم نوازشریف نے صدر الہام علیوف کا کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امن کی خواہش کو کبھی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان اور آذربائیجان دونوں ملکوں کا عالمی فورم پر موقف یکساں ہے۔ علاقائی اور عالمی امور بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔الہام علیوف نے واشگاف الفاظ میں کشمیر پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر بہت افسوس ہے۔آذربائیجان کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان آذربائیجان کے فوجیوں کی تربیت کرے گا۔ انہوں نے پاک فوج کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اس سے قبل آذر بائیجان کے صدارتی محل پہنچنے پر صدر الہام علیوف نے وزیراعظم نوازشریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے پہلے ون آن ون اور پھر وفود کے ساتھ ملاقات کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes