تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ چھوٹا سرکاری میں حویلی نما عقوبت خانہ کی کوریج کیلئے جانیوالی نجی ٹیلی ویژن کی ٹیم پر حملہ

Published on December 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی) تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ چھوٹا سرکاری میں حویلی نما عقوبت خانہ کی کوریج کیلئے جانیوالی نجی ٹیلی ویژن کی ٹیم پر حملہ کرکے گاڑیوں کے شیشے،کیمرے اورمائیک توڑنے کے علاوہ خاتون اینکر پرسن،رپورٹر اور کیمرہ مین کو الگ الگ کمروں میں محبوس کرکے انکو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ عقوبت خانہ میں قید کئے گئے متعدد افرادبھی فرار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ بلال،شادباغ،لیاقت وغیرہ نے چھوٹا سرکاری میں نشے کے عادی اور ذہنی مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ایک حویلی میں کمرے بنارکھے تھے ان کمروں سے ایک شخص پرویزنے فرار ہونے کے بعد میڈیا ٹیم کو بتلایا کہ وہاں پر لوگوں کو قید کرکے ان پرتشدد اور بچوں کیساتھ جنسی زیادتی جیسے فعل کئے جاتے ہیں جس پر نجی ٹی وی کی ٹیم نے پیکج کی تیاری کے لئے گئے اورجیسے ہی گاڑیاں حویلی کے قریب پہنچی توملزمان نے گاڑیوں پر حملہ کرکے خاتون اینکراقصی،رپورٹر شفقت عمران اور کیمرہ مین پرتشدد کرکے انہیں علیحدہ علیحدہ کمروں میں بند کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایاگیا تھانہ صدر فاروق آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بازیاب کروایا جس پرملزمان فرارہوگئے جبکہ حویلی کے کمروں میں مقید متعدد افراد بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes