پاکستان بدستور انتہائی پسندیدہ ملک ہے؛ نرملا سیتھا رامن

Published on October 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 702)      No Comments

4
 نئی دہلی(یو این پی)  بھارتی وزیر تجارت نرملا سیتھا رامن نے کہا ہے کہ حکومت نے ابھی تک پاکستان سے موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ واپس لینے کے معاملے پر کوئی بات نہیں کی ہے پاکستان کو بدستور انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ حاصل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر تجارت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ 1996 میں جذبہ خیر سگالی کے طور پر دیا گیا تھا پاکستان اب بھارت کا ایم ایف این ملک ہے اور رہے گا ایم ایف این کا درجہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے اور میں اس معاملے پر بات نہیں کروں گی۔ انہوں نے اس تاثر کو غلط ثابت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کئے جاتے ہیں جو پاکستانی ویزے کے لئے درخواست دیتا ہے اور تمام شرائط پوری کرتا ہے انہیں قانون کے مطابق ویزے کا اجراء ہو گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes