پاناما لیکس ، وزیراعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری

Published on October 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

sc
اسلام آباد(یواین پی) سپریم کورٹ میں  پاناما لیکس سے متعلق تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت مختلف فریقین کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت شروع ہوگئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور طہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے وزیراعظم نوازشریف سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ پی ٹی آئی  کی درخواست ہے کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات کا حکم دیا جائے وزیر اعظم نوازشریف اورو زیر خزانہ اسحاق ڈار کو کام کرنے سے روک دیا جائے۔ انہیں نا اہل قرار دیا جائے وزیر اعظم کے خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات کرائی جائے۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی استدعا ہے کہ سپریم کورٹ پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے تمام کمپنیوں کی تحقیقات کے لیے چیئر مین نیب اور ایف بی آر کو حکم دے ، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید اور طارق اسد نے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنایا جائے ۔سپریم کورٹ نے وطن پارٹی کی درخواست قبل از وقت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔عدالت نے وزیراعظم نوازشریف سمیت تمام فریقین کو  نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes