علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، تعلیمی سرگرمیوں سے باخبر رکھنے کے لئے ویب ٹی وی اور ایف ایم 91.6۔پر ریڈیو نشریات کا آغاز

Published on October 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 586)      No Comments

uni
اسلام آباد (یواین پی)ملک بھر میں یونیورسٹی کے 44۔علاقائی دفاتر اور 13۔لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کی تمام تعلیمی سرگرمیوں سے فوری طور پر باخبر رکھنے کے لئے اے آئی او یو۔ ویب ٹی وی اور 21۔شہروں میں ایف ایم 91.6پر ریڈیو نشریات کا آغاز کردیا گیا ہے ٗ یونیورسٹی کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم کو پہلی بار آن لائن فراہم کردیاگیا ہے ٗ ترسیل کتب اور اسناد و ڈگریوں کی معلومات کے لئے ٹریکنگ سسٹم اور طلبہ کو فوری طورپر اطلاع دینے کے لئے ایس ایما یس سرورس کا آغاز بھی کیا گیا ہے”ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی کے 44۔علاقائی دفاتر سے لائبریرینز کی 2۔روزہ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کی تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ملک بھر میں قائم 44۔ علاقائی دفاتر کی لائبریریوں کو فعال اورجدید ترین سہولتوں سے آراستہ کردیا گیا ہے اور طلبہ کی سہولت کے لئے ان لائبریریوں کے اوقات کار میں اضافہ بھی کیا گیا ہے ٗ اب یہ تمام لائبریریز بغیر کسی چھٹی کے ہفتے کے سات دن صبح 8۔بجے سے شام 7۔بجے تک کھلی رہتی ہیں ٗ یعنی ہفتے اور اتوار کے دن بھی خدمات فراہم کی جاتی ہیں ٗ علاوہ ازیں ان تمام ریجنل لائبریریوں کو یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری اور ایچ ای سی کی ڈیجیٹل لائبریری کے ساتھ بھی منسلک کردیا جائے گا ٗ جن سے طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی اور ایچ ای سی کی لائبریریوں میں موجود کتابوں ٗ مقالوں اور دیگر درسی کتب تک رسائی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 28۔دفاتر کی لائبریریوں میں معذور افراد کے لئے “ای لرننگ /ایکسسیبلٹی سینٹرز “قائم کردئیے گئے ہیں اور باقی 16۔دفاتر میں یہ سینٹرز آئندہ 15۔دنوں میں قائم کردئیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی دفاتر اور ملک بھر میں موجود طلبہ کو یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں سے باخبر رکھنے کے لئے 21۔دفاتر میں ایف ایم.6 91۔پر ریڈیو نشریات بھی شروع کردی گئی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ عنقریب اوپن یونیورسٹی کو آئی ٹی یونیورسٹی بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کے تمام پروگرامز آن لائن پیش کئے جائیں گے ٗ داخلہ آن لائن ہوگا ٗ طلبہ کودرسی کتب بھی آن لائن دستیاب ہوں گی اور اسائنمنٹس بھی آن لائن جمع کراسکیں گے تقریب سے سنٹرل لائبریری کے انچارج محمد عمر خان نے خطاب کرتے ہوئے تربیتی ورکشاپ کے اغراض و مقاصد اور ریجنل لائبریریز کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے مختلف اقدامات تفصیل سے بیان کئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes