اگر آپ بالوں کو گھنا بنانا چاہتے ہیں تو لہسن کا استعمال کریں

Published on October 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 721)      No Comments

5
کراچی(یوا ین پی) تحقیق نے یہ ثابت کر دی ہے کہ لہسن کا استعمال جہاں دل کو صحتمند رکھنے میں ممدو معاون ہے وہیں اس کے استعمال سے بالو ں کو گرنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ بالوں کو گھنا بھی بنایا جا سکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اگر آپ بالوں کو گھنا بنانا چاہتے ہیں تو لہسن کا استعمال کریں ۔ اس کے کو مضر صحت اثرات بھی نہیں ہونگے۔ ایسی جگہیں جہاں سے سر کے بال اتر چکے ہوں یا کم ہو رہے ہوں۔ پر لہسن کا رس لگانے سے بال تیزی سے اگنے لگتے ہیں۔ تھوڑے سے لہسن لے کر ان کا رس نکالیں۔ اور متاثرہ جگہ پر لگائیں ۔ یہ عمل ہفتے میں کم از کم دو بار کریں اور لگانے کے دو گھنٹے بعد سر دھوئیں ۔ ایک مہینہ کے اندر ہی آپ تبدیلی محسوس کریں گے۔ اور متاثرہ جگہ پر نئے بال نظر آنے لگیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes