دھرنوں کی سازش اتنی ناکام ہوگئی ہے کہ اب اٹھانے بھی کوئی نہیں آرہا،فضل الرحمان

Published on October 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

44

اسلام آباد۔۔۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سازش اتنی ناکام ہوگئی ہے کہ اب اٹھانے بھی کوئی نہیں آرہا، جلسے مڈٹرم الیکشن کیلئے نہیں بلکہ شرمندگی سے بچنے کیلئے کیے جارہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھرنوں کی سازش ناکام ہوگئی،اب توکوئی اٹھانے بھی نہیں آرہا،دھرنے والوں نے فوج اورسول حکومت کو تقسیم کرنے کی کوشش کی،جلسے مڈٹرم الیکشن کیلئے نہیں،بلکہ شرمندگی سے بچنے کیلئے کیے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے مزید روکنا قانون کی خلاف ورزی ہوگی،دھرنوں کی سیاست چلتی رہی توہم کشمیرکی جنگ نہیں لڑسکیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme