حکومت سوشل میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے، مریم اورنگزیب

Published on May 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے ٹک ٹاک کے ریجنل ہیڈ آف ایشیا پیسیفک کی قیادت میں چھ رکنی وفد کی ملاقات،پیر کو ہونے والی ملاقات میں ریجنل ہیڈ آف ایشیا پیسیفک ٹرسٹ اینڈ سیفٹی جیاگن عیپ، ریجنل ہیڈ اے پی اے سی آؤٹ ریچ کیری ووڈز، ہیڈ جی آر پاکستان فہد نیازی، ہیڈ پبلک پالیسی پروگرام زارہ بشارت ہگز، ٹرسٹ اینڈ سیفٹی پاکستان کی عاصمہ انجم اور ثانیہ اختر شامل تھیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں،معاشرے میں انتشار پھیلانے، فیک نیوز اور کردار کشی کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے، آ ئین پاکستان شہریوں کے حقوق اور آزادی اظہار رائے کو تحفظ فراہم کرتا ہے، آ ئین کے منافی کسی بھی پوسٹ کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عوام کو ٹک ٹاک کے استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے، شعور کی آگاہی کے لئے ٹک ٹاک انتظامیہ مقامی زبان کو ترجیح دے، ماضی میں جن وجوہات کی بنا پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہوئی، انہیں مدنظر رکھتے ہوئے ٹک ٹاک انتظامیہ موثر اقدامات اٹھائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes