اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے تعلیمی سپورٹ کے حوالے سے 20۔ مختلف اقدامات

Published on October 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 738)      No Comments

ai
اسلام آباد (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے گذشتہ دو سال کے مختصر عرصے میں ملک بھر میں موجود اپنے 13۔لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو تعلیمی سپورٹ فراہم کرنے کے لئے 20۔ مختلف اقدامات کئے ہیں جن میں 44۔دفاتر کی لائبریریوں کی اپ گریڈنگ اور اوقات کار میں اضافہ ٗ ایف ایم ریڈیو نشریات کی تو سیع ٗ ویب ٹی وی کا آغاز ٗ کال سینٹرز کا قیام ٗ آگاہی کے لئے 12۔اہم موضوعات پر لیکچر سیریز ٗ غریب اور مستحق طلبہ کو فیس میں رعایت فراہم کرنے کے لئے 9۔مختلف سکالرشپس اسکیمیں ٗ داخلہ فارمز کی آن لائن فراہمی ٗ ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے اقدامات ٗ داخلوںٗ کتابوں اور ڈگریوں کی تصدیق اور معلومات کے لئے ٹریننگ نظام اور طلبہ کو فوری طور پر باخبر رکھنے کے لئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز شامل ہیں ٗ ان اقدامات سے طلبہ کا یونیورسٹی پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ٗ یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کے داخلے تیزی سے بڑھ رہے ہیں” ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی کے ریجنل لائبریرینز کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے منعقدہ 2۔روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے 44۔علاقائی دفاتر میں معذور افراد کے لئے “ای لرننگ /ایکسسیبلٹی سینٹرز”قائم کئے جارہے ہیں ٗ 28۔شہروں میں سینٹرز نے کام شروع کردیا ہے جبکہ باقی 16۔دفاتر میں ای لرننگ سینٹرز تکمیل کے مرحلے میں ہیں ٗ سہولت سے دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی مستفیدہوسکیں گے۔اس موقع پر لائبریری انچارج محمد عمر خان نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog