جمہوریت ڈی ریل کئے بغیر پاناما کا احتساب چاہتے ہیں،عمران خان

Published on October 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

1اسلام آباد (یو این پی)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ دو نومبر کوفیصلہ ہوگا پاکستان میں جمہوریت رہے گی یابادشاہت، جمہوریت ڈی ریل کئے بغیر پاناما کا احتساب چاہتے ہیں، جمہوریت ڈی ریل کئے بغیر پاناما کا احتساب چاہتے ہیں، پاناما پیپرز الزامات نہیں ثبوت ہیں، وزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، وزیراعظم نے آج تک کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیا۔بدھ کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو نومبر کوفیصلہ ہوگا پاکستان میں جمہوریت رہے گی یابادشاہت۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر موٹوگینگ کے جھوٹ بول بول کر منہ لال ہوجاتا ہے، میری جدوجہد وزیر اعظم بننے کیلئے نہیں، پاکستان میں انتخابات تو ہتے ہیں لیکن ملک میں بادشاہت ہے، عدلیہ آزاد ہوگی تو ملک میں کرپشن کیخلاف کاروائی ہوگی۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہم کہتے تھے دھاندلی ہوئی ہے ، چار حلقے کھولے جائیں ، چار قانون توڑنے والا وزیر اعظم رہ سکتا ہے ، جب وزیر اعظم کرپشن کرتا ہے تو ملک کے ادارے تباہ کرتا ہے، ملک کرپشن سے نہیں عدلیہ اور اداروں کی تباہی سے ختم ہوتے ہیں۔عمران خان نے خورشید شاہ کو ڈبل شاہ قرار دے دیا۔کپتان نے خواجہ آصف کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ خواجہ آصف کہتا ہے فکر نہ کریں لوگ پاناما کو بھول جائیں گے ، بے شرم آدمی تمہارے باپ کا پیسہ ہے جو بھول جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes