اسلام آباد، وفاقی وزرا کی اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی رہائش گاہ آمد

Published on October 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

6
بلاول کے چار نکات حکومت کے سامنے پیش،پاناما لیکس،ٹی او آرز سمیت اہم ملکی اور سیاسی امور زیر غور آئے
اسلام آباد(یو این پی)حکومتی وزراء نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں تحریک انصاف کے دو نومبر کو ہونے والے دھرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر سینیٹر حاصل بزنجو پر مشتمل وفد نے قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ، سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن اور قمر زمان کائرہ سے اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پاناما لیکس، پی ٹی آئی کا دو نومبر کا دھرنا، اپوزیشن کے ٹی او آرز سمیت اہم ملکی اور سیاسی امور زیر غور آئے۔ پیپلز پارٹی نے وفد کو بتایا کہ چیئرمین بلاول زرداری نے چار نکات حکومت کے سامنے رکھے ہیں اور یہی ہمارا روڈ میپ ہے جس کے ذریعے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog