بھارتی پولیس نے میر واعظ کو سرینگر میں گرفتار کرلیا

Published on October 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments

1
سرینگر (یو این پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو گرفتارکرلیا ہے ۔ انہیں اس وقت گرفتار کیاگیا جب انہوں نے نگین سرینگر میں اپنی رہائش گاہ سے نکل کر نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے جامع مسجد کی طرف مارچ کی کوشش کی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جامع مسجد کا فوجی محاصرہ ختم کرانے کیلئے مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دی تھی۔ بھارتی فورسرز نے گزشتہ 15ہفتوں سے جامع مسجد کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہاں لوگوں کو نماز جمعہ اداکرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ انتظامیہ نے جامع مسجد کی طرف جانیوالے راستوں کی ناکہ بندی کر کے مسلسل 16ویں جمعہ بھی لوگوں کو مسجد میں نماز جمعہ اداکرنے کی اجازت نہیں دی ۔ یادرہے کہ انتظامیہ نے میر واعظ کو 24اکتوبر کو چشم شاہی سب جیل سے نگین میں انکی رہائش گاہ پر منتقل کر کے گھر میں نظربند کردیاتھا جس کے بعد سے وہ مسلسل گھر میں نظربند ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy