دھرنے کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

Published on November 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

index
انڈیکس چودہ سو چھیالیس پوائنٹس اضافے سے اکتالیس ہزار کی سطح عبور کرگیا
کراچی ( یو این پی)پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کی جانب سے دونومبر کا دھرنا موخر کرنے کا اعلان سیاست محاذ آرائی میں کمی کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کیلئے بھی خوش آئند ثابت ہوا ۔ انڈیکس چودہ سو چھیالیس پوائنٹس اضافے سے اکتالیس ہزار کی سطح عبور کرگیا۔پی ٹی آئی کا حکومت کے خلاف دھرنا موخر کرنے کا فیصلے کی خبر آتے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آگئی۔ گزشتہ ایک ہفتے سے ڈیڑھ ہزار پوائنٹس کھونے والی اسٹاک مارکیٹ ایک ہی ٹریڈنگ سیشن میں چودہ سے چھیالیس پوائنٹس اضافے سے ایک بار پھر اکتالیس ہزار کا لیول عبور کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ایس این پی کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی کا سبب بنی جبکہ ماہرین کے مطابق سیاسی محاز میں آرائی میں کمی اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ بلند ترین سطح پر پہنچا سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog