تحویل میں لی گئی تجاوزات کے مالک کا500سے 5000ہزار تک کا چالان

Published on December 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

تحویل میں لی گئی تجاوزات کے مالک کا500سے 5000ہزار تک کا چالان
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا)بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے لطیف آباد میں10روز میں کاروائیوں کے دوران تحویل میں لئے گئے پتھاروں ،ٹھیلوں اوردیگر تجاوزات سے واپس کرکے جرمانوں کی مد میں لاکھوں روپے رقم وصول کرلی،تحویل میں لی گئی تجاوزات کے مالک کو 500سے 5000ہزار تک کا چالان بناکردیا جاتا ہے جیسے بینک میں جمع کرانے کے بعد تجاوزات واپس کردی جاتی ہیں جیسے اسی مقامات پر دوبارہ لگادیا جاتا ہے،اینٹی انکروچمنٹ سیل نے بااثر افراد کی تجاوزات،سڑکوں پررکھے جنیٹرز اورگرین بیلٹس پر کئے گئے قبضوں پر آنکھیں بند کررکھی ہیں ،تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کے تجاوزات ختم کرنے،سرکاری اراضی واہ گزار کرانے کے احکامات بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل کیلئے کمائی کا ذریعہ بن گئے ہیں ،کئی سالوں سے مشنری کی عدم فراہمی ودیگر سہولیات کا روناروکر بااثر افراد کی تجاوزات کو تحفظ فراہم کرنے والا اینٹی انکروچمنٹ سیل کا عملہ انسدادتجاوزات کی کاروائیوں کے نام پر لاکھوں روپے قابضین سے وصول کرچکا ہے ،سٹی اورلطیف آباد کے علاقوں میں عملہ کاروائیوں کے دوران روزانہ درجنوں ٹھیلے ،پتھارے ،کیبن اوردکانوں کے باہررکھے سامان کو تحویل میں لے کر اگلے روز جرمانے کے چالان وصول کرنے کے بعد انہیں واپس کردیتا ہے ،لطیف آبا د علاقوں میں صرف 10روزکے دوران تحویل میں لی گئی تجاوزات کے مالکان سے لاکھوں روپے جرمانے وصول کرنے بعد واپس کردیں جنہیں انہیں مقامات پر دوبارہ قائم کردیا گیا ہے ،مگر یہ اب تک واضح نہیں ہے کہ بلدیہ عملہ کس قانون کے تحت تجاوزات سے جرمانے وصول کرتا ہے اورجرمانے کی مد میں وصول کی گئی رقم کہاں استعمال کی جاتی ہے ،سٹی اورلطیف آباد کے تمام علاقے ،گرین بیلٹس ،فٹ پاتھوں،سڑکوں پر غیرقانونی پختہ تجاوزات قائم ہیں ،کروڑوں روپے کی بلدیہ اراضی سمیت دیگر اداروں کی سرکاری اراضی،سڑکوں پر بااثرافراد نے اپنے قبضے جمائے ہوئے ہیں مگر بلدیہ عملہ ان کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے تیار نہیں ،اورصرف غریب افراد کے ٹھیلوں پتھاروں کو تحویل میں لے کر جانبداری برتنے میں مصروف ہے ،جبکہ میئرسید طیب حسین ،میونسپل کمشنر نصراللہ عباسی سمیت دیگراعلی حکام نے اینٹی انکروچمنٹ سیل کی ظالمانہ کاروائیوں پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ،اوراینٹی انکروچمنٹ سیل نے انسدادتجاوزات آپریشن کے نام پر ٹھیلوں ،پتھاروں سے بھتہ وصولی کا نیافارمولا اپنایاہواہے ،شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ،کمشنر حیدرآباد سمیت اعلی حکام سے اینٹی انکروچمنٹ سیل کی جانبدارانہ کاروائیوں اورجرمانے کے نام پر بھتہ خوری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کستان میں منشیات کو روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے سردار علی محمد مہر 
حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل) وفاقی وزیر اینٹی نار کوٹکس سردار علی محمد مہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں منشیات کو روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے جس کے لیے ایئر پورٹس پر اسکینرز نصب کئے جارہے تاکہ آنے والی نسل کے مستقبل کو بچایا جاسکے اس کے لیے عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر کلب پہنچے پر کلب کے صدر ناصر شیخ ،جنرل سکریٹری عبدالرؤف چانڈیو اور دیگر عہدے داروں نے ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں سندھ کی روایتی ٹوپی و اجرک پہنائی گئی سردار علی محمد مہر نے کہاکہ منشیات کو ختم کرنے ممکن نہیں ہے یورپ نے بھی بہت کوشش کی ہے اور جن ممالک کے پاس زیادہ و جدید وسائل ہیں وہ بھی اس زہر کو یکسر ختم نہیں کرسکے ہیں تاہم موثر اقدامات سے اس کے استعمال پر خاصی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے اور نوجوان نسل کو اس سے بچایا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک وتھام کے لیے حکومت نے سخت نوٹس لیا ہے اور نئی نسل کو اس سے محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں میں نے اس وزارت کا قلم دان سنبھالتے ہی خصوصی اقدامات کئے ہیں جرمانے اور سزاؤں میں اضافہ کیا گیا ہے منشیات کاکاروبار کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قدم اٹھایا جارہا ہے انہوں نے اخبار نویسوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہو ئے کہاکہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے نہیں بنائے ہیں انہوں نے خود ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بنائے تھے ہمیں عدالتوں پر یقین ہے وہ قانون و انصاف کے مطابق فیصلے کریں گی انہوں نے کہاکہ ہم صوبوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتے ہیں اور جس صوبہ میں بھی دوسری جماعت کی حکومت ہے ہم نے اس کو تسلیم کیا ہے مداخلت نہیں کی ہے کیونکہ ہم عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ میں اینٹی نارکوٹکس میں بہتری کے لیے کوشاں ہوں وزیر اعظم عمران خان بھی کارکردگی ملاحظہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحد کے ساتھ ایران اور افغانستان کی سرحدیں بہت طویل ہیں پہلے افغانستان سے تعلقات میں کچھ دوریاں تھیں لیکن اب صورتحال میں تبدیلی آرہی ہے ہمارے تعلقات پہلے سے بہتر ہوئے ہیں افغان حکومت سے منشیات کی روک وتھام کے لیے بات چیت اور رابطہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ عوام کے ساتھ مل کر منشیات سے نئی نسل اور تعلیمی اداروں کو بچایا جائے میڈیا بھی تعاون کرے ہم میڈیا اور قوم کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog