اوکاڑہ،شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں مقابلہ تلاوت قرآن،حمدونعت اور تقاریر کا انعقاد

Published on November 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی)پنجاب حکومت کی ہدایات پر ڈائریکٹر کالجز کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں مقابلہ حسن قرائت،حمدونعت اور تقاریر منعقد ہوئے جس کے مہمان خصوصی ڈی۔ای۔ او کالجز نوید عالم تھے تقریب میں پرنسپل مسزشاھدہ اصغر،دیگر سٹاف اور ضلع بھر کے مختلف کالجز کی طالبات نے شرکت کی مقابلہ حسن قرائت کے منصفین کے فرائض مسز فوزیہ فردوس،مسز میمونہ بشیر،مسز تحسین افتخار نے انجام دئے اور پہلا انعام فاطمہ شفیق گورنمنٹ کالج برائے خواتین ساؤتھ سٹی۔دوسرا انعام آمنہ احمد ڈی پی ایس اوکاڑہ۔جبکہ تیسرا نام ماریہ سحر ڈویژنل پبلک سکول اوکاڑہ نے حاصل کیا۔ مقابلہ حسن نعت میں منصفین کے فرائض مسز روبینہ شاہین، مسزعائشہ غفور،مسسز تحسین افتخار نے سر انجام دئیے۔ نعت خوانی میں پہلی پوزیشن ثمینہ جعفر گورنمنٹ کالج برائے خواتین اوکاڑہ۔دوسرا نام فضہ مشتاق پنجاب کالج اوکاڑہ۔ جبکہ تیسراانعام نرگس ولی گورنمنٹ کالج برائے خواتین حویلی لکھا نے حاصل کیا۔اسی طرح تقاریری مقابلہ کے منصفین کے فرائض مسزیاسمین کاشف، مسزعائشہ غفور اور مسز فریدہ نے سرانجام دیئے اور پہلی پوزیشن علیشہ فاطمہ پنجاب کالج اوکاڑہ۔دوسری پوزیشن ام رباب گورنمنٹ کالج برائے خواتین اوکاڑہ جبکہ تیسری پوزیشن سعدیہ رحمت گورنمنٹ کالج برائے خواتین حجرہ شاہ مقیم نے حاصل کی۔ مہمان خصوصی نوید عالم۔اور پرنسپلگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ گرلزکالج شاہدہ اصغر نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔آخر میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy