پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندی کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے

Published on November 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

6
کراچی:(یو این پی)  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بلندی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ سیاسی بحران میں کمی آتے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی۔ انڈیکس اب تک کی بلند ترین سطح اکتالیس ہزار سات سو پر جا پہنچا۔ ہنڈرڈ انڈیکس پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے اکتالیس ہزار سات سو کی سطح بھی عبور کر گیا۔ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پاکستانی تاریخ میں سب سے زیادہ چودہ سو چھیالیس پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ ماہرین نے سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کو سیاسی میدان میں آئی مثبت تبدیلیوں سے تعبیر کیا ہے جب کہ پاکستان کی عالمی سطح پر ریٹنگ بہتر ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی مارکیٹ میں قدم جما لئے ہیں۔ آل شیئر انڈیکس ہو یا اسلامی انڈیکس تمام ہی اعشاریئے تیزی کی جانب نظر آرہے ہیں، کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ہی سیکٹر میں شیئرز کی خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ ٹریڈنگ والیوم بھی 76 کروڑ ساٹھ لاکھ شیئرز سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog