کوئٹہ : حساس اداروں کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا ہم کمانڈر گرفتار

Published on November 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments

88
کوئٹہ(یو این پی) کوئٹہ میں حساس اداروں نے ائیرپورٹ روڈ کے ایک مکان پر چھاپہ مار کرکالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا کمانڈر کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کےمطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر ائیرپورٹ روڈ پر واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ بارودی مواد کمپیوٹر ، سکیورٹی فورسز کی وردیاں اور دیگر جہادی مواد برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد سے سانحہ سول اسپتال اور پولیس ٹریننگ کالج کے حوالے سے اہم انکشافات متوقع ہیں ادھر ایف سی اور حساس اداروں نے مستونگ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران نو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme