معروف گلوکار پرنس امین راجہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے.

Published on November 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

raja
جدہ( رپورٹ  بیورو چیف  زکیر احمد بھٹی)  پاکستان گلوکار پرنس امین راجہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب  کی پاک سر زمین پر پہنچ گئے  یو این پی کے بیورو چیف زکیر احمد بھٹی سے ملاقات کرتے ہوئے  پرنس امین راجہ نے کہا کہ نفسا نفسی کے اس دور میں ہر انسان  سکون کی تلاش میں رہتا ہے  مگر آج کے وقت میں سکون  کہیں بھی میسر نہیں  شوبز کی فیلڈ ایسی ہے جس میں  دن  رات  کام کرنے کی وجہ سے زندگی  بہت سےمسائل میں گھری رہتی ہے  میں  نے زندگی میں  بہت زیادہ شوبز میں کام کیا ہے مگر سکون  نہیں  ملا  دلی سکون  کی خاطر اب میں نے  فیصلہ کیا تھا کہ خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کی زیارت کی جائے اس سے  اچھی اور پرسکون جگہ  دنیا میں کہیں بھی نہیں یہاں پہنچ کر  میں  نے محسوس کیا ہے کہ جو سکون  خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ میں  ہے وہ دنیا  کے کسی مقام پر نہیں  میرے ساتھ  میرے بڑے بھائی میرے والدین  بھی آئے ہے اللہ تعالیٰ  کی عبادت کے ساتھ ساتھ  مجھے  اپنے والدین کی خدمت کرنے کا بھی موقع ملے گا جس پر میں  اللہ تعالیٰ  کی پاک ذات کا ڈھیروں  شکر ادا کرتا ہوں  پرنس امین راجہ نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپسی پر اپنے چاہنے والوں کی خدمت میں  ایک نعتوں کا البم بھی پیش کروں گا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes