آئندہ سال جنوری میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ہوگا جواد اکرم

Published on December 7, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

\"7-12-2013\"
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سابقہ روایات کو برقراررکھتے ہوئے نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کرنے کے لیے آئندہ سال جنوری میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کرر ہی ہے تاکہ نوجوانوں کو اس فیسٹیول میں نہ صرف اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے بلکہ اس طرح حکومت کو مختلف کھلیوں میں نیا ٹیلنٹ حاصل کرنے میں بھی سہولت میسر آئیگی یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں پنجاب سپورٹس فیسٹیول کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اے ڈی سی علی عنان قمر، ای ڈی ا و فنانس مشتاق طارق،ای ڈی او زراعت شہزاد اصابر ، ای ڈی او ایجوکیشن وحید الدین شاہ، اے سی بوریوالا سیف اللہ ساجد ، ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر ، ٹی ایس او میلسی ملک مرتضی ،ٹی ایس او وہاڑی رئیس اعظم جونا اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے گاؤں کی سطح سے لے کر یونین کونسل، تحصیل اور ضلع کے بعد ڈویژن اور صوبہ کی سطح پر منعقد ہو ں گے اس مر تبہ محکمہ اوقاف کو قرآت اور نعت کے مقابلوں کے انعقاد کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس سپورٹس فیسٹیول کی کامیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیں اجلاس میں اے ڈی سی علی عنان قمر کو پنجاب سپورٹس فیسٹیول کا ضلعی فوکل پرسن ٹی ایس او میلسی ملک مرتضی کو محکمہ سپورٹس کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ ضلع کے تینوں اسسٹنٹ کمشنر اپنی اپنی تحصیل میں فوکل پرسن ہوں گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes